QR CodeQR Code

خوشی ہے کہ 11 سال بعد کراچی کیلئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا، علی زیدی

17 Sep 2019 23:09

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کی صفائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دی جائے، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی و دیگر شہروں کی بھیصفائی کرائیں، تمام اضلاع بھی ہمارے عظیم صوبے کا حصہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ 11 سال بعد کراچی کیلئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا، کراچی کی صفائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دیں، دعا ہے قسمت آپ کا ساتھ دے اور آپ مہم میں کامیاب ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی صفائی مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے 11 سال بعد کراچی کے لئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا اور سندھ حکومت کو اپنی ذمہ داریاں کا احساس ہوا۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے پاس افرادی، مالی، تکنیکی وسائل ہیں، اس اقدام پر میں ناصر شاہ کا شکر گزار ہوں، وہ پرانے وزیر بلدیات اور ان کے ساتھی کو مہم سے دور رکھنا نہ بھولیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کی صفائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دی جائے، حیدر آباد، میرپورخاص، بدین،سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی و دیگر شہروں کی بھی صفائی کرائیں، تمام اضلاع بھی ہمارے عظیم صوبے کا حصہ ہیں، سندھ کے دیگر علاقوں کے حالات بھی افسوسناک حد تک خراب ہیں، دعا ہے قسمت آپ کا ساتھ دے اور آپ مہم میں کامیاب ہوں۔


خبر کا کوڈ: 816763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816763/خوشی-ہے-کہ-11-سال-بعد-کراچی-کیلئے-سندھ-حکومت-کو-ہوش-آہی-گیا-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org