0
Tuesday 17 Sep 2019 23:12

وزیراعلٰی سندھ نے نیب کو حساب کتاب دینا ہے، اسلئے چیخیں نکل رہی ہیں، خرم شیر زمان

وزیراعلٰی سندھ نے نیب کو حساب کتاب دینا ہے، اسلئے چیخیں نکل رہی ہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی نے نیب کو حساب کتاب دینا ہے، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں، پی ٹی آئی کا احتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی نے نیب کو حساب کتاب دینا ہے، وزیراعلٰی نالائق اعلٰی ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے، تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، عوام کی خدمت آئین میں رہتے ہوئے کرتے رہیں گے، عوام نے کارکردگی کا حساب لینا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کو اربوں روپے ملے کچھ کام نہیں کیا گیا، کراچی کمیٹی نے تجویز دینی ہے، شہر کے مسائل کیسے حل ہوں، این ایف سی کے ذریعے فنڈز صوبائی حکومت کو مل رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 816764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب