QR CodeQR Code

عالمی برادری آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیان کا نوٹس لے، دفتر خارجہ

18 Sep 2019 00:04

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور پاکستان اسے مکمل مسترد کرتا ہے، 80 لاکھ کشمیریوں پر دس لاکھ فوج مسلط ہے اور بھارت اپنے بیانات سے عالمی دنیا کی توجہ مظالم سے نہیں ہٹا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیان کا نوٹس لیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور پاکستان اسے مکمل مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں پر دس لاکھ فوج مسلط ہے اور بھارت اپنے بیانات سے عالمی دنیا کی توجہ مظالم سے نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور واحد ملک ہے جس میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 70 سال سے جاری بھارتی مظالم بھارت کے نام نہاد جمہوری ملک ہونے کی نفی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ آج ہی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بیان دیا ہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ کر لیں گے وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 816777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816777/عالمی-برادری-ا-زاد-کشمیر-سے-متعلق-بھارتی-بیان-کا-نوٹس-لے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org