0
Wednesday 18 Sep 2019 00:04

عالمی برادری آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیان کا نوٹس لے، دفتر خارجہ

عالمی برادری آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیان کا نوٹس لے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیان کا نوٹس لیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور پاکستان اسے مکمل مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں پر دس لاکھ فوج مسلط ہے اور بھارت اپنے بیانات سے عالمی دنیا کی توجہ مظالم سے نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور واحد ملک ہے جس میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 70 سال سے جاری بھارتی مظالم بھارت کے نام نہاد جمہوری ملک ہونے کی نفی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ آج ہی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بیان دیا ہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ کر لیں گے وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 816777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش