QR CodeQR Code

ایران پر الزام عائد کرنے سے زمینی حقائق بدلنے والے نہیں

تمام فریقین کیلئے بحران سے نکلنے کا واحد حل یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کا خاتمہ ہے، جواد ظریف

18 Sep 2019 06:11

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ شاید اس بات پر تشویش کا شکار ہے کہ سعودی عرب کو بیچے گئے اسکے سینکڑوں ملین ڈالرز کے اسلحے کے باوجود سعودی عرب یمنی جوابی کارروائیوں کو روکنے میں بری طرح ناکام کیوں رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ پچھلے 4 سالوں کے دوران سعودی عرب کیطرف سے یمن میں ہونیوالے بدترین جنگی جرائم پر سوال نہیں اٹھاتا تو وہ انسانی حقوق کے انکار کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ شاید اس بات پر تشویش کا شکار ہے کہ سعودی عرب کو بیچے گئے اس کے سینکڑوں ملین ڈالرز کے اسلحے کے باوجود سعودی عرب یمن کی جوابی کارروائیوں کو روکنے میں بری طرح ناکام کیوں رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لکھا کہ ایران پر الزام عائد کرنے سے زمینی حقائق بدلنے والے نہیں جبکہ تمام فریقوں کے بحران سے نکلنے کا واحد حل یمن پر سعودی عرب کیطرف سے مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ امریکی-سعودی فوجی اتحاد کیطرف سے گذشتہ 4 سالوں کے دوران پیشرفتہ ترین اسلحے کے ذریعے یمنی بچوں کے قتل عام پر امریکہ کو کوئی افسوس نہیں، لیکن جب وہی مظلوم یمنی اپنی جوابی کارروائی میں جارح سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں تو (انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیدار) امریکہ کو برا لگ جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 816784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816784/تمام-فریقین-کیلئے-بحران-سے-نکلنے-کا-واحد-حل-یمن-پر-مسلط-کردہ-سعودی-جنگ-خاتمہ-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org