QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر، یورپی پارلیمنٹ میں 12برس بعد بحث

18 Sep 2019 07:54

لبرل پارٹی کے اراکین نے بھارت کے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر 12 برس بعد بحث کی گئی، جس میں کئی اراکین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال قیامت خیز قرار دیدی۔ لبرل پارٹی کے اراکین نے بھارت کے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔ جبکہ رکن پارلیمنٹ محمد شفق نے زور دیا کہ یورپ انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہو۔ وزیر توپرائینن نے بھارت سے کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں بڑی تعداد میں فوج بھیج رکھی ہے، وہاں بہت سے سیاسی کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کریں۔ گرین پارٹی کے ایم ای پی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بحال کرے۔ یورپی یونین کے اجلاس میں دیگر کئی اراکین نے بھی بھارت کے اقدامات کی مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 816785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816785/مسئلہ-کشمیر-یورپی-پارلیمنٹ-میں-12برس-بعد-بحث

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org