0
Wednesday 18 Sep 2019 09:04

سندھ کے تمام کالجوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

سندھ کے تمام کالجوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم کالج ایجوکیشن نے سندھ حکومت کے تحت چلنے والے سرکاری اور نجی کالجز میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ تعلیم کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تحت چلنے والے سرکاری اور نجی کالجز میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی، کالجز کی حدود میں ہر قسم کے پلاسکٹ بیگز لانا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ کالج کیفے ٹیریا، کینٹین، ٹک شاپس کے علاوہ کالج کے عملے، طلبا و طالبات یا تعلیمی ادارے میں آنے والے کسی بھی شخص کو اپنے ہمراہ پولیتھین بیگ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سلسلے میں ڈی جی کالجز، ریجنل ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹوریٹ برائے رجسٹریشن نجی کالجز، ڈائریکٹر مانٹرنگ اینڈ ایوولوشن، پرنسپل اور کالج کی انتظامیہ پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے پر عمل درآمد کرائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کی رپورٹ کریں۔ نوٹیفکیشن میں تمام کالجز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی آگاہی کیلئے ’’پلاسٹک بیگز کے نقصانات، پولیتھین بیگز قدرتی ماحول کیلئے دشمن ہیں‘‘ پر سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کریں۔
خبر کا کوڈ : 816791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش