0
Wednesday 18 Sep 2019 10:38

گلگت بلتستان حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پونے 8 ارب روپے کی نادہندہ نکلی

گلگت بلتستان حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پونے 8 ارب روپے کی نادہندہ نکلی
اسلام ٹائمز۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گلگت بلتستان کو گندم کی مد میں پونے 8 ارب روپے کے واجب الادا بقایا جات کا نوٹس جاری کر دیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 2007ء، 2008ء اور 2009ء کے دوران پورے ملک کیلئے گندم درآمد کی تھی اور یہ گندم گلگت بلتستان کو بھی فراہم کی گئی تھی جس کی قیمت ابھی تک ادا نہیں کی گئی، جس پر ٹی سی پی نے جی بی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بقایہ جات ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان حکومت پہلے ہی پاسکو کے 26 ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ ٹی سی پی کے بقایاجات اس کے علاوہ ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ملک میں اشیائے خوردونوش درآمد کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے، اس نے 2007ء سے 2009ء تک صوبوں کیلئے گندم درآمد کی تھی۔ یہ گندم چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان کو بھی فراہم کی گئی تھی۔ نوٹس کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا کہ مذکورہ تین سالوں کے دوران ٹی سی پی کو گندم کی مد میں رقم ادا نہیں کی گئی تھی۔ نوٹس پروزارت خزانہ اور وزارت خوراک کے درمیان رابطے شروع ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش