0
Wednesday 18 Sep 2019 10:47

جی بی میں تعلیم حاصل کرنے میں خواتین کا تناسب مردوں کی نسبت زیادہ ہے، سید ابرار حسین

جی بی میں تعلیم حاصل کرنے میں خواتین کا تناسب مردوں کی نسبت زیادہ ہے، سید ابرار حسین
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ جی بی میں تعلیم حاصل کرنے میں خواتین کا تناسب مردوں کی نسبت زیادہ ہے، جو کہ خوش آئند بات ہے۔ یہ مائیں ہی ہیں جو معاشرے کے لئے بہترین افراد فراہم کر سکتی ہیں۔ اگر مائیں پڑھی لکھی ہوں تو وہ بچوں کی بہترین پرورش کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں متوازن غذائیت کے عنوان پر منعقدہ ایک روزہ سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایک روزہ سیشن کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر اور گلگت بلتستان کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غذا اور غذائیت کے بہترین استعمال کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی دلانے کے لئے طلباء کا کردار کلیدی ہے۔ طلباء ہی معاشرے میں حقیقی معنوں میں پیغام پہنچا سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 816820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش