QR CodeQR Code

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

18 Sep 2019 10:48

او جی ڈی سی کمپنی سیکریٹری احمد حیات لک نے کہا ہے کہ چندا آئل فیلڈ کے اس کنویں سے 76 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق عوام کے لیے خوشخبری ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہوگا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹیفکیشن میں او جی ڈی سی کمپنی سیکریٹری احمد حیات لک نے کہا ہے کہ چندا آئل فیلڈ کے اس کنویں سے 76 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 816823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816823/کوہاٹ-میں-تیل-گیس-کے-نئے-ذخائر-دریافت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org