QR CodeQR Code

سکردو، محکمہ برقیات کا لائن مین کھمبے پر بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جانبحق

18 Sep 2019 11:04

محکمہ برقیات کی لاپرواہی پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو کے نواحی علاقہ کچورا میںل محکمہ برقیات کا لائن مین دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ لائن مین فدا حسین کھمبے پر چڑھ کر بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ اسی دوران بجلی آن ہو گئی اور وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ محکمہ برقیات کی اس لاپرواہی پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 816832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816832/سکردو-محکمہ-برقیات-کا-لائن-مین-کھمبے-پر-بجلی-ٹھیک-کرتے-ہوئے-کرنٹ-لگنے-سے-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org