0
Wednesday 18 Sep 2019 11:16

روندو، مبینہ خودکشی کے واقعے کی گھتی سلجھانے کیلئے پولیس کا خفیہ اداروں سے رابطہ

روندو، مبینہ خودکشی کے واقعے کی گھتی سلجھانے کیلئے پولیس کا خفیہ اداروں سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع روندو طورمک میں جواں سال لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی گھتی سلجھانے کیلئے پولیس نے خفیہ اداروں سے مدد طلب کر لی۔ روندو سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طورمک میں مبینہ خودکشی کے واقعے کے بعد لڑکی کی قبرکشائی کر کے سیمپل لاہور لیبارٹری بجھوا دیئے گئے ہیں، رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرے گی، جبکہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ جلد محکمہ صحت پولیس کے حوالے کریگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے موبائل فون کالز کی تفصیلات کیلئے ایس ایس پی سکردو نے خفیہ اداروں سے رابطہ کیا ہے، جبکہ بلاک شدہ سم کارڈ کی تفصیلات کیلئے پولیس نے ایس سی او سے رابطہ کیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ پولیس نے تمام متعلقہ افراد سے ابتدائی بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں، اگر کوئی اس واقعے میں ملوث ہے تو اس کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 816835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش