0
Wednesday 18 Sep 2019 11:38

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق عوام کیلئے خوشخبری ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہوگا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹیفکیشن میں او جی ڈی سی کمپنی سیکرٹری احمد حیات ملک نے کہا ہے کہ چندا آئل فیلڈ کے اس کنویں سے 76 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔ خیال رہے کہ 23 اگست 2019ء کو بھی کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 816850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش