QR CodeQR Code

طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح آج کیا جائیگا

18 Sep 2019 11:42

طورخم بارڈر پر کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، سرحد کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ حکومت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ضلع خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاک افغان طورخم بارڈ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلٰی محمود خان اور ارباب شہزاد سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، سرحد کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ حکومت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ گذشتہ روز وزیراعلٰی کے پی محمود خان نے طور خم بارڈر کا ہنگامی دورہ کر کے وہاں سرحد کو 24 گھنٹے کھولنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ خیال رہے کہ درہ خیبر کا مقام اس خطے میں صدیوں سے تجارتی مرکز رہا ہے، پاک افغان سرحد کھولنے سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 816853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816853/طورخم-بارڈر-24-گھنٹے-کھلا-رکھنے-کے-منصوبے-کا-افتتاح-آج-کیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org