QR CodeQR Code

میڈیا جان بوجھ کر حکومت کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلا رہا ہے، عمران خان

18 Sep 2019 12:01

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کی نجی زندگیوں کو بے بنیاد پراپیگنڈہ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کا مقصد حکومت اور عوام کے درمیان قائم اعتماد کو ہدف بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے حکومتی اعلیٰ شخصیات پر مختلف الزامات لگائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کی نجی زندگیوں کو بے بنیاد پراپیگنڈہ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے آزادی اظہار کو ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد حکومت اور عوام کے درمیان قائم اعتماد کو ہدف بنانا ہے، جان بوجھ کر مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے گمراہ کن معلومات پھیلائِی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ان مقاصد کی تکمیل کیلئے میڈیا کو آلہ کار بنایا جا رہا ہے، ایسی اصلاحات لائی جائیں کہ میڈیا مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں آلہ کار نہ بن سکے۔ وزیراعظم نے پیمرا کی کارکردگی پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا اپنا کردار موثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہا۔
 


خبر کا کوڈ: 816862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816862/میڈیا-جان-بوجھ-کر-حکومت-کیخلاف-گمراہ-کن-معلومات-پھیلا-رہا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org