QR CodeQR Code

غذر، خودکشی کے کئی واقعات میں قتل کے شواہد سامنے آنے لگے

18 Sep 2019 12:03

شواہد کی بنیاد پر ایک درجن ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق زیادہ تر خودکشی کے واقعات قتل ثابت ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع غذر میں بے لگام خودکشی کے واقعات کے بعد پولیس کی تحقیقات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، خودکشی کے کئی واقعات میں قتل کے شواہد سامنے  آگئے ہیں اور ان شواہد کی بنیاد پر ایک درجن ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق زیادہ تر خودکشی کے واقعات قتل ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ خودکشی کی نوبت تک پہنچنے میں گھریلو تنازعات، سسر، ساس، پسند کی شادی سمیت کئی دیگر عوامل بھی کارفرما ہیں۔ کئی قتل کے واقعات کو خودکشی کا رنگ دیکر دبانے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس کی کارروائی کے بعد خودکشیوں کے واقعات میں غیر معمولی کمی آگئی ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں خودکشی کا تناسب پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، جہاں ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ بارہ سال کے دوران 16 سو سے زائد افراد نے خودکشی کی۔


خبر کا کوڈ: 816863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816863/غذر-خودکشی-کے-کئی-واقعات-میں-قتل-شواہد-سامنے-ا-نے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org