QR CodeQR Code

نون لیگ اسلام آباد لاک ڈاؤن کیلئے جے یو آئی کا ساتھ نہیں دیگی، شہباز شریف کی مقتدر قوتوں کو یقین دہانی

18 Sep 2019 12:21

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حکومت کی کشمیر ایشو سمیت امریکا میں ہونے والے یو این او کے اجلاس میں امریکا میں حمایتیوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد انہوں نے مسلم لیگ نون کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے لاک ڈائون میں شمولیت نہ کرنے کے حوالے سے مقتدر حلقوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حکومت کی کشمیر ایشو سمیت امریکا میں ہونے والے یو این او کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر کے دوران مسلم لیگ نون کے امریکا میں حمایتیوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے مقتدر حلقوں کو یہ بھی یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ نواز شریف بھی اس حکمت عملی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ڈیل کی خبروں کے دوران شہباز شریف نے حکومتی حلقوں کو یہ بھی یقین دہانی کروا دی ہے کہ ملک کے ایسے نازک حالات میں ملک کا ساتھ دینا چاہیے، اپوزیشن نہیں کرنی چاہیے، کشمیر ایشو پر سب کو اکھٹے ساتھ رہنا چاہیے، کسی بھی صورت فضل الرحمن کے لاک ڈائون کا مسلم لیگ نون ساتھ نہیں دے گی، بلکہ اس کا فیصلہ سنٹرل کمیٹی پر چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 816871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816871/نون-لیگ-اسلام-آباد-لاک-ڈاؤن-کیلئے-جے-یو-آئی-کا-ساتھ-نہیں-دیگی-شہباز-شریف-کی-مقتدر-قوتوں-کو-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org