0
Wednesday 18 Sep 2019 12:24

کشمیر کی آزادی کیلئے سہاروں کی نہیں جہاد کی ضرورت ہے،صاحبزادہ حامد رضا

کشمیر کی آزادی کیلئے سہاروں کی نہیں جہاد کی ضرورت ہے،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نےملاقات کرنیوالے آزادکشمیر کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرے،  بھارتی سپریم کورٹ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دے، حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اعلانات نہیں اقدامات کرے، قوم بھارتی مصنوعات اور ثقافت کا بائیکاٹ کر کے کشمیریوں سے محبت کا ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ  کشمیر کی آزادی کیلئے سہاروں کی نہیں جہاد کی ضرورت ہے، مودی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کا سیاسی چہرہ ہے، عالم اسلام کی بے حسی پر کشمیری دُکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذ پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کرے، سلامتی کونسل کو کشمیریوں کی آواز اور پکار سننا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر دن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا المیہ ہے، کشمیر کی سنگین صورت حال پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ ہے، مظلوم اور محکوم کشمیریوں کیساتھ ہمارا غیرمتزلزل اور لازوال رشتہ ہے، اقوام متحدہ طاقتور ملکوں کا کلب بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 90 لاکھ کشمیری انصاف اور آذادی کے منتظر ہیں، ہندو انتہا پسندی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش