0
Wednesday 18 Sep 2019 12:35

عمران خان اپنے سیاسی کزن طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے استعفی دیں، شاہ اویس نورانی

عمران خان اپنے سیاسی کزن طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے استعفی دیں، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بہت جلد سیاسی منظر نامہ بدلنے والا ہے، نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، تبدیلی سرکار کی تبدیلی نوشتہ دیوار ہے، آزادی مارچ کے ذریعے حکومت کو مفلوج کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  چارٹر آف ڈیمانڈ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے فائنل کیا جائے گا، حکومت جان لے کہ ہم ڈرنے، جھکنے، دبنے اور بکنے والے نہیں ہیں، قافلوں کو روکا گیا تو پورا ملک جام ہو جائے گا، مطالبات کی منظوری کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  جعلی حکومت کی رخصتی اور دھاندلی سے پاک نئے شفاف الیکشن کا انعقاد ہمارے دو بڑے مطالبات ہیں، عوامی دباؤ کے ذریعے عمران خان کو استعفی دینے پر مجبور کر دیں گے، عمران خان اپنے سیاسی کزن طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے استعفی دیں۔
 
انہوں نے کہا کہ حکومت کی رخصتی تک اسلام آباد کا دھرنا جاری رہے گا،حکومت لاکھوں انسانوں کے سمندر کو روک نہیں سکے گی، دھرنے میں شرکت نہ کرنے والی جماعتوں کو عوامی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی واضع اکثریت موجودہ جعلی حکومت سے نجات چاہتی ہے، موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ہی حکومت بھی تبدیل ہو جائے گی، لاکھوں لوگ اسلام آباد کے ریڈ زون میں جمع کریں گے، حکومتی رکاوٹیں پاش پاش کر کے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے لئے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی ضروری ہیں، پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، مسلم حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں،کشمیر، فلسطین اور افغانستان کا مسئلہ حل کئے بغیر عالمی امن ممکن نہیں، عالمی سطح پر متحدہ مسلم بلاک کی تشکیل ناگزیر ہو چکی ہے، اسلامی اقوام متحدہ قائم کی جائے، کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کیلئے مسلم حکمران اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 816876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش