QR CodeQR Code

مغربی کنارے کے اہم شہر سے فلسطینیوں کو نکالنے کی نئی مہم

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے فلسطینی شہر "الخلیل" کے اہم علاقوں کا پانی بند کر دیا

18 Sep 2019 14:23

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے اپنے تازہ ترین غیر انسانی اقدام میں فلسطینی مغربی کنارے کے اہم قدیمی شہر "الخلیل" کے ان علاقوں کا پانی بند کر دیا ہے، جہاں فلسطینی مسلمان ساکن ہیں جبکہ غاصب صیہونی رژیم کے اس اقدام کا مقصد فلسطینی مسلمانوں کو الخلیل شہر سے نکلنے پر مجبور کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اپنے تازہ ترین غیر انسانی اقدام میں فلسطینی مغربی کنارے کے اہم اور قدیمی شہر الخلیل کے بعض فلسطینی نشین علاقوں کا پانی بند کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلسطینی شہر الخلیل کے علاقوں "مسافریطا" اور "التبانی" کا پانی بند کر دیا ہے جبکہ غاصب صیہونی رژیم کے اس اقدام کا مقصد الخلیل شہر میں مقیم فلسطینی مسلمانوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کرنا ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم نے حال ہی میں اپنے غاصبانہ عزائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ "الخلیل ہمارے اجداد کی ملکیت ہے اور ہم تاابد وہاں ساکن رہیں گے۔"


خبر کا کوڈ: 816897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816897/غاصب-صیہونی-رژیم-اسرائیل-نے-فلسطینی-شہر-الخلیل-کے-اہم-علاقوں-کا-پانی-بند-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org