QR CodeQR Code

ایران نے ٹرمپ کو یہ سمجھا دیا کہ وہ علاقے میں تنہاء ہونیوالا نہیں، امریکی میڈیا

18 Sep 2019 15:00

امریکی خبر رساں ایجنسی "بلومبرگ" نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے مزید کوئی قدم اٹھایا تو اسکے ساتھ برا اتفاق پیش آئے گا، لیکن حالیہ حوادث کے بعد یہ امریکی حکومت ہی ہے جو مشکلات میں گھری نظر آتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ پر مبنی امریکی پالیسی کی ناکامی کے حکومتی اعتراف کے بعد اب امریکی میڈیا نے بھی اسلامی مزاحمتی بلاک کے مقابلے میں امریکی عقب نشینی کی عکاسی کرنا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی "بلومبرگ" نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ ایران نے امریکہ پر یہ آشکار کر دیا ہے کہ وہ امریکی اقدامات کے تحت علاقے میں تنہاء ہونیوالا نہیں۔

امریکی نیوز ایجنسی نے لکھا کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے مزید کوئی اقدام اٹھایا تو اس کے ساتھ برا اتفاق پیش آئے گا جبکہ اب جس وقت تمام امریکی حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملہ ایک بڑا اقدام ہے (جبکہ اس کا الزام بھی ایران پر ہی لگایا جا رہا ہے) یہ واشنگٹن میں بیٹھی امریکی حکومت ہی ہے، جو اس تمامتر صورتحال میں واضح طور پر مشکلات میں گھِری نظر آتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 816903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816903/ایران-نے-ٹرمپ-کو-یہ-سمجھا-دیا-کہ-وہ-علاقے-میں-تنہاء-ہونیوالا-نہیں-امریکی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org