0
Wednesday 18 Sep 2019 16:21

لاڑکانہ، کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر ماں کی گود میں بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق

لاڑکانہ، کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر ماں کی گود میں بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں ویکسین نہ ملنے کے سبب کتے کے کاٹنے پر بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں سگ گذیدگی کی ویکسین نہ ملنے پر ایک اور معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا، لاڑکانہ کے گاؤں داؤد ابڑو کے رہائشی محنت کش صفدر ابڑو کے 10 سالہ بیٹے میر حسن نے ویکسین نہ ملنے پر کمشنر آفس کے سامنے فرش پر اپنی ماں کی گود میں دم توڑا۔ بچے کی موت پر غم سے نڈھال والد کا کہنا تھا کہ بچے کو لاڑکانہ، سلطان کوٹ اور دیگر مقامات پر لے کر گئے لیکن داد رسی نہ ہو سکی۔ اے آر وی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نور الدین قاضی کا کہنا تھا کہ شکارپور، جیکب آباد سمیت ڈویژن بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین نہ ملنے سے مرض بگڑ چکا تھا اس نے اب دو دن ہی زندہ رہنا تھا کیوں کہ اس کا اثر 10  سالہ میر حسن کے دماغ پر ہوچکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 816910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش