QR CodeQR Code

بچی قتل کیس، ایم پی اے واصف مظہر راں سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

18 Sep 2019 17:54

عدالت میں محمد صابر نے سات سالہ بیٹی کے قتل پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان میں ایم پی اے واصف مظہر، عاطف مظہر، جعفر، محمد خان، ڈرائیور جانی بلوچ، حاجی منظور موچی اور اسلم گن مین شامل ہیں، جنہوں نے مئی 2019ء میں سات سالہ بیٹی حسینہ کو قتل کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو حکومتی ایم پی اے واصف مظہر راں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے سماعت پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ درج کرنے اور ایس ایچ او تھانہ قادر پور راں کو مدعی صابر کا بیان ریکارڈ کرکے کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم واصف مظہر راں ملتان کے حلقہ 216 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ہے، عدالت میں محمد صابر نے سات سالہ بیٹی کے قتل پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان میں ایم پی اے واصف مظہر، عاطف مظہر، جعفر، محمد خان، ڈرائیور جانی بلوچ، حاجی منظور موچی اور اسلم گن مین شامل ہیں۔

جنہوں نے مئی 2019ء میں سات سالہ بیٹی حسینہ کو قتل کر دیا تھا، واصف مظہر راں کے گھر میں ملازمہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان نے لاش نہر میں پھینک دی تھی، عدالت میں بتایا گیا کہ بیٹی کا پوچھنے گیا تو ملزمان نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں جبکہ بااثر ملزمان کے خلاف پولیس کو درخواست دی تو ملزمان نے اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسلحہ کے زور پر پیپرز پر انگوٹھے لگوا لئے، جس کے بعد ملزمان نے قتل کی دھمکیاں دے کر عدالت میں زبردستی اپنے حق میں بیانات دلوائے ہیں، مدعی نے موقف اختیار کیا کہ پولیس بااثر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، جس پر عدالت نے مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 816932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816932/بچی-قتل-کیس-ایم-پی-اے-واصف-مظہر-راں-سمیت-7-افراد-کیخلاف-مقدمہ-درج-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org