0
Wednesday 18 Sep 2019 18:53

حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے غلط کیا ہے، مراد علی شاہ

حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے غلط کیا ہے، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سینیٹ میں کشمیر کاز پر ایک کانفرنس کے دوران اطلاع ملی کہ خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کرلیا، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اگر ان کیخلاف کوئی تحقیقات تھیں بھی تو کیا وہ ملک سے کہیں بھاگے ہوئے تھے، حکومت نے گرفتار کرکے غلط کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 816949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش