0
Wednesday 18 Sep 2019 20:35

ہم ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، ناجائز اور نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی ترک کیجائے، مولانا فضل الرحمان

ہم ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، ناجائز اور نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی ترک کیجائے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، تاہم ناجائز اور نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی ریاستی ادارے بھی نہ کریں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربرہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال کے دوران 15 پرامن مارچ کئے، اب بھی حالات کو پرامن حالات رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہیں، تصادم کی کوئی نوبت نہیں آئے گی، ریاستی اداروں سے کوئی تصادم نہیں چاہتے ہم پر امن طریقہ سے آزادی مارچ کریں گے، تاہم ناجائز اور نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی ریاستی ادارے بھی نہ کریں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا دھرنا جائز حکومت کے خلاف تھا اور ہمارا نا جائز حکومت کے خلاف دھرنا واضح فرق ہے، کشمیر کی صورتحال میں کرتار پور پر بات چیت چل سکتی ہے تو دھرنا کیوں نہیں ہوسکتا، ہمارے راستے بند ہوئے تو پورا ملک بند ہو جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آذادی مارچ کی تیاریوں عروج پر ہیں اور تمام صوبائی امراء پر مشتمل کمیٹی بناکر انہیں راوبط مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں، ہمارا ارادہ  یکم  تا 15 اکتوبر کے دوران کوئی تاریخ طے کرنے کا تھا تاہم (ن) لیگ سے مشاورت کی وجہ سے اب 16 سے 31 اکتوبر تک کوئی تاریخ ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 816963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش