QR CodeQR Code

کراچی، بی اے، بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

18 Sep 2019 20:58

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ 16 اکتوبر 2019ء تک جمع کرا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے، بی کام پرائیوٹ، بی او ایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ 16 اکتوبر 2019ء تک جمع کرا سکتے ہیں۔ مضمون کی تبدیلی کیلئے 1000 روپے فیس کے ساتھ، جبکہ فیکلٹی کی تبدیلی کیلئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل، یو بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچر کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاﺅنٹر نمبر 03 پر جمع کرا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 816967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816967/کراچی-بی-اے-کام-پرائیوٹ-کے-رجسٹریشن-فارم-جمع-کرانے-کی-تاریخ-میں-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org