0
Wednesday 18 Sep 2019 22:05

اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے ہمارے پاس حقیقی صلاحیت موجود نہیں، سعودی سکیورٹی ذرائع کا اعتراف

اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے ہمارے پاس حقیقی صلاحیت موجود نہیں، سعودی سکیورٹی ذرائع کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سکیورٹی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ سعودیہ کے پاس اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے کوئی حقیقی صلاحیت موجود نہیں ہے، ایک سعودی سکیورٹی تجزیہ کار نے رائٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب کے لیے آئل تنصیبات پر حملے امریکہ کے 9/11 حملوں جیسے ہیں۔ جس کے بعد خطّے میں حالات تبدیل ہو جائیں گے۔ ہماری تنصیبات کھلی ہیں اور سعودی عرب کے پاس ان کی حفاظت کیلئے کوئی حقیقی صلاحیت موجود نہیں۔ سعودی عرب کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق ریاض کئی سالوں سے ممکنہ ڈرون حملوں سے آگاہ تھا اور ان سے بچاؤ کے لیے مشاورت بھی کی جا رہی تھی۔ لیکن حملوں سے بچاؤ کے لیے کوئی نئے ہتھیار نصب نہیں کیے گئے۔

اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز سے خریدے گئے فضائی دفاعی نظام اور جدید امریکی ہتھیار کہاں ہیں؟ جو ہم نے ریاست اور اس کی آئل تنصیبات کے تحفّظ کے لیے خریدے ہیں۔ ادھر خبر رساں ادارے رائٹرز نے سعودی آئل فیلڈ پر ہونے والے حملوں پر ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ "رائٹرز" کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی آئل تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے واضح ہوگیا کہ سعودی عرب اپنے دفاع کے لیے کتنا تیار ہے۔ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ہوائی اڈے، آئل پمپنگ اسٹیشن اور شیبا آئل فیلڈ پر حملوں سے واضح ہوگیا کہ سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت قابلِ تسخیر ہے۔ ایک تھنک ٹینک "سی ایس آئی ایس" کے مطابق مشرق وسطٰی میں ایران کے پاس جدید صلاحیتوں سے لیس بیلسٹک اور کروز میزائل موجود ہیں، جو سعودی عرب کے دفاعی نظام کو با آسانی شکست دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش