0
Wednesday 18 Sep 2019 22:34

عوامی مسائل کے حل کیلئے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کی ضرورت ہے ناکہ کسی صفائی مہم کی، مصطفیٰ کمال

عوامی مسائل کے حل کیلئے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کی ضرورت ہے ناکہ کسی صفائی مہم کی،  مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کی ضرورت ہے ناکہ کسی صفائی مہم کی، مہم چلانے کا مطلب یہ ہے کہ نظام ناکام ہوچکا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں اختیارات کی تقسیم پر ابہام کی وجہ سے اداروں کو ایک دوسرے پر اپنی ناکامی کا ملبہ ڈالنے کا موقع مل رہا ہے، عوام کا اصل مسئلہ ایک جگہ پر اختیارات اور وسائل کا ارتکاس ہے، جب تک مکمل وسائل اور اختیارات منتخب بلدیاتی نمائندوں کو منتقل نہیں ہونگے مسائل کا انبار لگا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین کی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سیاسی مخالفین بھی ہماری کی ہوئی باتیں ہی دہرا رہے ہیں کیونکہ پی ایس پی کے علاوہ عوام کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صرف ہمیں ہی علم ہے کہ مسائل حل کرکے ملک کو کیسے صحیح سمت میں گامزن کرنا ہے، یہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے ضروری ہے کہ ہم صحیح وقت پر صحیح فیصلے کریں، مضبوط بلدیاتی حکومتوں کے قیام سے ناصرف عوامی مسائل حل ہونگے بلکہ معیشت بھی بحال ہوگی اور پاکستان کا عالمی برادری میں تشخص بہتر ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں وہ اٹھارویں ترمیم میں ترمیم، مضبوط بلدیاتی حکومتوں کا قیام اور پروونشل فنانس کمیشن کا اجراء یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 816975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش