0
Wednesday 18 Sep 2019 22:38

لاڑکانہ، سگ گذیدگی کے واقعہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا گہری تشویش کا اظہار

لاڑکانہ، سگ گذیدگی کے واقعہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا گہری تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہدادپور کے علاقے میں ہونے والے سگ گذیدگی کے واقعہ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی نااہل ترین حکومت عوام کو صحت اور علاج و معالجہ کی سہولیا ت فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے، بچے کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین شہدادپور میں میسر نہ آسکی تو والدین بچے کو لاڑکانہ لے کر پہنچے لیکن ویکسین وہاں بھی دستیاب نہیں تھی، اطلاعات کے مطابق یہ ویکسین پورے سندھ میں دستیاب نہیں ہے اور سگ گذیدگی کے واقعات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت پر یہ حقیقت سوالیہ نشان بن گئی کہ ان کے گڑھ لاڑکانہ سمیت سندھ میں صحت کی سہولیات انتہائی نچلی سطح پر ہیں جو عوام کیلئے اذیت کا باعث ہیں۔ اراکین سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کی نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نو ٹس لیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 816977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش