0
Wednesday 18 Sep 2019 22:49

کرپشن روکنے کا نیا طریقہ، پشاور پولیس کو جیب میں ہزار روپے سے زائد رقم نہ رکھنے کا حکم

کرپشن روکنے کا نیا طریقہ، پشاور پولیس کو جیب میں ہزار روپے سے زائد رقم نہ رکھنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے کرپشن کو روکنے کے لئے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو جیب میں 1000 روپے سے زائد پیسے نہ رکھنے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا۔ پشاور پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ناکہ بندی پر 1000 روپے سے زیادہ پیسے رکھنے والوں کی چیکنگ کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ناکہ بندی پر تعینات اہلکاروں کو اپنے مہمانوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کے مطابق ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کا 15 دن بعد تبادلہ ہوگا، سرپرائز چیکنگ بھی ہوگی جبکہ کرپشن کو روکنے اور منشیات اسمگلنگ کو روکنے کے لئے حیات آباد ناکہ بندی سمیت دیگر اہم چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 816979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش