0
Wednesday 18 Sep 2019 23:00

گلگت ایئر پورٹ کے رن وے کو توسیع دینے کا فیصلہ

گلگت ایئر پورٹ کے رن وے کو توسیع دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت ایئر پورٹ کے رن وے کو توسیع دینے کا فیصلہ، پی سی ون پر کام شروع کر دیا گیا ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ گلگت ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک اے ٹی آر طیارے کے پھسلنے کے بعد پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماہرین نے یہ رپورٹ دی کہ اگر رن وے کی لمبائی زیادہ ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ طیارے کے حادثے اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر گلگت ایئرپورٹ کے رن وے کو سٹی پارک تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے باقاعدہ پی سی ون پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، پی سی ون کی منظوری کے بعد ایئر پورٹ کے رن وے کو سٹی پارک گلگت تک توسیع دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں رن وے کی توسیع کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے زمین بھی خریدی تھی مگر بعد ازاں رن وے کی توسیع کا کام نہ ہو سکا جس پر صوبائی حکومت نے رن وے کی توسیع کیلئے خریدی گئی اراضی پر سٹی پارک بنا دیا اور موجودہ حکومت نے سٹی پارک کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تزئین و آرائش بھی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 816984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش