QR CodeQR Code

امریکا چاہے تو مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، طالبان کی پیشکش

18 Sep 2019 23:00

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، جو امریکا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، تاہم صدر ٹرمپ مذاکرات کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو طالبان کی جانب سے اب بھی دروازے کھلے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان امن مذاکرات کی طالبان ٹیم کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا چاہے تو امن مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ مذاکرات ہیں جو امریکا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، تاہم صدر ٹرمپ مذاکرات کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو طالبان کی جانب سے اب بھی دروازے کھلے ہیں۔ امید ہے امریکا بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔ عباس ستانکزئی نے خودکش حملے میں امریکی فوج کے اہلکار کی ہلاکت پر پیدا ہونے والے صدر ٹرمپ کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے کچھ غلط نہیں کیا ہے، امریکی فوج نے ہزاروں طالبان کو مارا ہے، صرف ایک امریکی فوجی کی ہلاکت پر اتنا شدید ردعمل نہیں آنا چاہیئے تھا، کیونکہ ابھی فریقین کے درمیان جنگ بندی نہیں ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 816985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816985/امریکا-چاہے-مذاکرات-کے-دروازے-کھلے-ہیں-طالبان-کی-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org