0
Wednesday 18 Sep 2019 23:29

پٹواریوں کیخلاف دوبارہ شکایات آنا شروع ہوگئی ہیں، وزیراعظم

پٹواریوں کیخلاف دوبارہ شکایات آنا شروع ہوگئی ہیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء عوام کے بارے میں سوچیں اور عام آدمی کو ریلیف دیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، پٹوار کے نظام کو مزید شفاف بنانا پڑے گا، اس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہیں، ملک کے حالات بہتر ہوتے ہی سرمایہ کاری شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلٰی محمود خان نے صوبائی وزراء کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کا وزیراعظم نے بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ محمود شاہ قریشی، گورنر شاہ فرمان، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور پی ٹی آئی کی مرکزی چیف آرگنائزر ظفر اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران نے مختلف محکموں کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے۔ وزیراعلٰی نے کارکردگی کے بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کے خلاف دوبارہ شکایات آنا شروع ہوگئی ہیں، اس لئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹواری نظام میں مزید شفافیت لائی جائے اور پٹواریوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے وزراء پر زور دیا کہ وہ ہر وقت عوام کے بارے میں سوچیں کہ انہیں ریلیف کیسے مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں بہتری آنی چاہیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کا ڈیجیٹلائز ہونا بہت ضروری ہے، کیونکہ اس سے زمینوں کے تنازعات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے وزراء سے کہا کہ ان کو کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ وزیراعلٰی کو یا مجھے بتائیں۔
خبر کا کوڈ : 816989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش