0
Wednesday 18 Sep 2019 23:47

شہر کا امن خراب کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ایس ایس پی سکھر

شہر کا امن خراب کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ایس ایس پی سکھر
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف سکھر میں شر پسند عناصر نے ہنگامہ آرائی کرکے زبردستی دکانیں بند کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف شرپسند عناصر سڑکوں پر نکل آئے، منارہ روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا دی گئی، جس کے سبب ٹریفک معطل ہوگیا۔ سکھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی الٹ جاری کر دیا گیا۔ سکھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے، ایس ایس پی سکھر نے روڈ بلاک اور بازار بند کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔ خیال رہے کہ 30 اگست 2019ء کو نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں. آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں‌ خورشید شاہ کو سوال نامہ ارسال کیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 816998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش