0
Wednesday 18 Sep 2019 23:30

خورشید شاہ کی گرفتاری فاشزم کا ایک نیا چہرہ ہے، بختاور بھٹو

خورشید شاہ کی گرفتاری فاشزم کا ایک نیا چہرہ ہے، بختاور بھٹو
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کو فاشزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری طاقت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ بختاور بھٹو نے لکھا کہ خورشید شاہ کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں نے ناجائز اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہیں بغیر کسی تحقیقات کے گرفتار کیا گیا۔ ان ک کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر وقت سندھ حکومت گرانے کی باتیں کرتی رہتی ہے۔ خورشید شاہ کی گرفتاری فاشزم کا ایک نیا چہرہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 817001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش