0
Thursday 19 Sep 2019 09:35

یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات کار رابرٹ او برائن امریکی قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد

یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات کار رابرٹ او برائن امریکی قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات کار رابرٹ او برائن کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ میں بخوشی یہ اعلان کرتا ہوں کہ اسٹیٹ ڈپارٹنمنٹ میں یرغمالی امور کے لیے صدر موجودہ خصوصی کامیاب نمائندے رابرٹ سی او برائن کو ہماری قومی سلامتی کے نئے مشیر کے لیے نامزد کروں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ رابرٹ کے ساتھ میں طویل عرصے تک اور مشکل کام کرچکا ہوں، وہ ایک بہترین کام کریں گے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے ممالک میں امریکی فوج کے استعمال کے حامی اور موجودہ انتظامیہ میں ایران کے سخت مخالف جان بولٹن کو گزشتہ ہفتے اختلافات کے باعث مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے جان بولٹن سے استعفیٰ مانگا تھا اور انہوں نے مجھے بھیج دیا ہے کیونکہ ان سے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو ان کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش