0
Thursday 19 Sep 2019 10:29

صاف پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کیلئے سمارٹ واٹر ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ

صاف پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کیلئے سمارٹ واٹر ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا نے سرگودہا میں پینے کے صاف پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کیلئے سمارٹ واٹر ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا سے شروع کیا جانیوالا پائلٹ پراجیکٹ ملک کے دیگر اضلاع میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ڈانگ وو کمپنی ژونگ امبوڈک کی قیادت میں کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کرنے والے کورین ماہرین کے وفد میں دیگر اراکین میں انجینئر ڈیوکوکوہ، پینک ینگ ہیم، سلبلٹ یی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممالک کو اقدامات کرنا چاہیں، ورنہ کروڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پاکستانی قوم پانی کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے اور اسکے ذخائر بڑھانے کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔ وفد نے کمشنر کو بتایا کہ ان کے ماہرین سرگودہا میں نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے اقدامات کریں گے۔ کمشنر ظفر اقبال شیخ نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سرگودہا کو منتخب کرنے پر کورین وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی ممکن بنانے کیلئے میگا پراجیکٹ کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 817019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش