QR CodeQR Code

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کی ملاقات

19 Sep 2019 09:58

صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر لیا جائیگا، میں نے حال ہی میں اس علاقے کے چپے چپے کا دورہ کیا ہے، مسائل کا ادراک ہے، عوام مطمئن رہیں ہم ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی، ملاقات میں جی بی میں جامعات کو درپیش مالی مسائل اور خطے کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر لیا جائیگا، میں نے حال ہی میں اس علاقے کے چپے چپے کا دورہ کیا ہے، مسائل کا ادراک ہے، عوام مطمئن رہیں ہم ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، علاقے میں تعلیمی ترقی کیلئے جامعات کے معیار کو بلند کیا جائیگا، مالی مشکلات دور کرنے کیلئے جامعات کو خصوصی گرانٹ دی جائیگی، اس سلسلے میں ایچ ای سی کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس موقع پر گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے صدر مملکت عارف علوی کو علاقائی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور چارٹر آف ڈیمانڈ ان کے سامنے پیش کیا۔ صدر نے تمام مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 817022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817022/صدر-مملکت-ڈاکٹر-عارف-علوی-سے-گورنر-گلگت-بلتستان-راجہ-جلال-حسین-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org