0
Thursday 19 Sep 2019 10:23

کشمیر، فلسطین مسائل کا حل ڈھونڈنا ہر مسلمان کی ذمہ داری، سردار مسعود

کشمیر، فلسطین مسائل کا حل ڈھونڈنا ہر مسلمان کی ذمہ داری، سردار مسعود
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین اُمت مسلمہ کے حقیقی مسائل ہیں جن کا سنجیدہ حل ڈھونڈنا مشرق و مغرب کے ہر مسلمان کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں مصر کی جامعہ الازہر کے شعبہ اُردو کے سربراہ محمد ابراہیم کی قیادت میں فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ عالم اسلام کی نااتفاقی اور باہم خانہ جنگیوں کے باعث بھارت اور اسرائیل کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جانوں سے کھیلنے کی جرات اور حوصلہ ملا، یہ مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوں گے جب تک تمام مسلمان اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 817029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے