0
Thursday 19 Sep 2019 10:31

دیامر، کھنبری کے جنگلات میں لگنے والی آگ بےقابو ہو گئی

دیامر، کھنبری کے جنگلات میں لگنے والی آگ بےقابو ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ دیامر میں موجود کھنبری کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی، تین روز سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا، آگ کی زد میں آکر لاکھوں مکعب فٹ عمارتی لکڑی اور درخت خاکستر ہو گئے ہیں۔ آگ سینکڑوں ایکڑ اراضی پر پھیل گئی ہے۔ دوسری جانب کھنبری کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا جائزہ لینے اور فوری طور پر آگ پر قابو پانے کے لئے گلگت بلتستان حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کی درخواست پر صوبائی حکومت نے پاک آرمی سے رابطہ کر کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے علاقے کا فضائی جائزہ لیا اور آگ پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ فضائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ کھرن جنگل میں 10 سے پندرہ مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش