QR CodeQR Code

گلگت، ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کیلئے پنشنرز کارڈ کا اجراء

19 Sep 2019 10:45

کارڈ کے ذریعے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے اگلے ماہ سے ہی بغیر کسی رکاوٹ کے پنشن کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کیلئے پنشنرز کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، جس کے ذریعے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے اگلے ماہ سے ہی بغیر کسی رکاوٹ کے پنشن کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل جی بی مقبول علی نے کہا کہ وفاقی اداروں کے مقامی و غیر مقامی ملازمین کو ہر قسم کی سہولیات دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پنشنرز کارڈ کا اجراء اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 817036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817036/گلگت-ریٹائرڈ-ملازمین-کی-سہولت-کیلئے-پنشنرز-کارڈ-کا-اجراء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org