QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کرنیکا حکم دیدیا

19 Sep 2019 13:29

مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر ہائیکورٹ نے 14 جون کو مشتاق سکھیرا کی برطرفی کے حکم پر اسٹے آرڈر جاری کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی درخواست کی سماعت کی، جس میں انہوں نے برطرفی کے سرکاری حکم نامے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کو عہدے پر بحال کردیا۔حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کے 31 اگست کے نوٹیفیکیشن کو واپس لے لیا تھا، تاہم 13 جون کو انہیں برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر ہائیکورٹ نے 14 جون کو مشتاق سکھیرا کی برطرفی کے حکم پر اسٹے آرڈر جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ مشتاق احمد سکھیرا 2017ء سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے، وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں اور 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017ء میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مسلم لیگ نون کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔ مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کے 31 اگست کے نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا تھا۔ 13 جون کو مشتاق سکھیرا کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق سکھیرا کو 14 جون کو درخواست کے فیصلے تک بحال کر دیا تھا۔ حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے کر برطرف کیا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 817116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817116/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-نے-وفاقی-ٹیکس-محتسب-مشتاق-سکھیرا-کو-بحال-کرنیکا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org