QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں جنگلی جانوروں کے حملوں سے نقصان پر امدادی پیکج کا اعلان

19 Sep 2019 14:39

محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جنگلی جانور کے کاٹنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے 1 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے جنگلی جانوروں کے حملوں سے ہونے والے جانی نقصان پر امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔ جنگلی جانوروں کے حملوں سے جاں بحق ہونے والے متاثرہ خاندان کو تین لاکھ اور زخمی افراد کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں جنگلی جانوروں کے حملوں کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ حکومت نے جنگلی جانوروں کے حملوں میں جاں بحق اور زخمی افراد کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور خیبر پختونخوا کابینہ نے معاوضہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جنگلی جانور کے کاٹنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے 1 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 817130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817130/خیبر-پختونخوا-میں-جنگلی-جانوروں-کے-حملوں-سے-نقصان-پر-امدادی-پیکج-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org