QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

19 Sep 2019 14:49

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس  میں پانچ اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر گفتگو ہوگی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران خاتون اول کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 817132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817132/وزیراعظم-عمران-خان-دو-روزہ-دورے-پر-سعودی-عرب-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org