0
Thursday 19 Sep 2019 15:30

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد کا دورہ ہری پور

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد کا دورہ ہری پور
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی قیادت میں ایک وفد نے ہری پور کا دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ، صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا مرتضیٰ جعفری اور نوازش علی شامل تھے۔ وفد نے خان پور ڈیم پر ضلعی آرگنائزر ہری پور سید اسرار علی شاہ کاظمی، ملک راشد حسین اور دیگر تنظیمی احباب سے ملاقات کی، بعدازاں پنڈ گاکھڑہ، سلطان پور، گڑھی سیداں، توفکیاں، ہلی کوہالہ، ترناوہ، بخشاہی، کوٹہرہ، خانپور، کوہاس، وجیاں، جولیاں اور ہری پور سٹی سے آئے ہوئے امام بارگاہوں کے متولیان اور عوام کیساتھ نشست ہوئی۔ صوبائی وفد نے عوام سے ملاقات کے بعد بارہ بجے ڈی پی او ہری پور سے ملاقات کی اور عشرہ محرم میں پیش آنے والے مسائل پر ان سے بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ : 817138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش