0
Thursday 19 Sep 2019 16:04

میئر کراچی کے ایڈوائزر اور سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

میئر کراچی کے ایڈوائزر اور سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا
اسلام ٹائمز۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے سابق ڈی جی پارکس (کراچی) کے گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی اثاثے اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز و سامان کی دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کےگھر پر کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، بانڈز، جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ چھاپے کے دوران 8 لگژری گاڑیاں اور جدید اسلحے کی بڑی تعداد بھی برآمد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سونا، قیمتی زیورات اور ان کے علاوہ کراچی اور لاہور کے بنگلوز کی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔

لیاقت قائم خانی کے گھر سے 4 بائی 6 فٹ کے 2 لاکرز بھی پکڑے گئے ہیں جنہیں ابھی تک کھولا نہیں جاسکا ہے۔ سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم لیاقت قائم خانی کے گھر سے کے ایم سی کی فائلز بھی نیب نے برآمد کی ہیں۔ لیاقت قائم خانی کو گزشتہ روز باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا اسلام آباد کا گھر انتہائی پر تعیش ہے اور ان کی آمدن سے مسابقت نہیں رکھتا، اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اور گھر کے اندر باتھ روم 2 مرلے پر محیط ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش