0
Thursday 19 Sep 2019 16:22

حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، چین سے لین دین ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں ہوگا

حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، چین سے لین دین ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ڈالر کی غیر یقینی صورتحال کے باعث اب چینی کمپنیوں کیساتھ معاہدے اور ٹھیکے ڈالر میں نہیں، بلکہ چینی کرنسی میں  ہوں گے۔ وفاق نے صوبائی حکومتوں کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں جہاں ڈالر نے اونچی اڑان بھری وہیں مختلف ٹھیکوں اور قرضوں پر سود بڑھنے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چین کیساتھ معاہدے چینی کرنسی یوآن میں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے پاکستان میں چینی کمپنیوں کو متعدد ٹھیکے دیئے گئے ہیں اور ان سے سابق دور حکومت میں قرض بھی لئے گئے لیکن ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد ادائیگیوں میں مشکلات سامنا رہا، جس پر وفاقی حکومت نے چینی کمپنیوں کیساتھ ٹھیکہ ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں معاہدے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلہ میں وفاق کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش