0
Thursday 19 Sep 2019 16:52

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات پیش

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات پیش
اسلام ٹائمز ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف ایک ارب 4 کروڑ روپے کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کی بےنامی جائیداد، گاڑیوں سمیت 57 اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد 26 ستمبر کو نیب پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کے لئے طلب کرلیا ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کیس میں جیل میں ہیں۔ سماعت کے دوران آغا سراج درانی کے وکیل نے کہا کہ نیب نے گرفتاری سے پہلے سراج درانی کو کال اپ نوٹس جاری نہیں کیا، جواب میں نیب کا کہنا تھا کہ سراج درانی کو نیب نے نوٹس بھیجا تھا، ان کے جواب کی کاپی بھی منسلک ہے۔

وکیل نے کہا کہ ریفرنس میں سراج درانی کی فیملی ممبرز سمیت 28 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، دلائل کے دوران آغا سراج درانی کے وکیل نے ان کا عہدہ اسپیکر قومی اسمبلی پڑھ دیا جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے تصحیح کی کہ آغا سراج درانی قومی نہیں اسپیکر صوبائی اسمبلی ہیں۔ خیال رہے آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ واضح رہے نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بیس فروری کو اسلام آباد کے ہوٹل سے حراست میں لیا تھا جبکہ ان کی درخواست ضمانت سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
خبر کا کوڈ : 817152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش