QR CodeQR Code

نواز لیگ کا ڈینگی پر پنجاب اسمبلی میں وائٹ پیپر لانے کا اعلان

19 Sep 2019 16:53

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بلڈ کینسر کے مریضوں کو ادویات نہیں مل رہیں، ہسپتالوں میں جو مراعات مریضوں کو مل رہیں تھیں وہ ختم کر دی گئی ہیں، ہر وہ طریقہ اپنایا جا رہا ہے جس سے عوام کا خون نچھوڑا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے ڈینگی پر پنجاب اسمبلی میں وائٹ پیپر لانے کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے جو ایس او پیز بنائے گئے تھے موجودہ پنجاب حکومت نے اُن پر عملدرآمد نہیں کیا، اب جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی کے لوٹوں سے شروع ہوگی۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بلڈ کینسر کے مریضوں کو ادویات نہیں مل رہیں، ہسپتالوں میں جو مراعات مریضوں کو مل رہیں تھیں وہ ختم کر دی گئی ہیں، ہر وہ طریقہ اپنایا جا رہا ہے جس سے عوام کا خون نچھوڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے روز اموات ہو رہی ہیں، ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھر گئے ہیں، حکومت احتساب کیلئے تیار ہو جائے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکمران قوم کے اور پنجاب کے مجرم ہیں، جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی کے لوٹوں سے شروع ہوگی، پی ٹی آئی کے تمام لوٹے جیلوں میں ہونگے۔
 


خبر کا کوڈ: 817153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817153/نواز-لیگ-کا-ڈینگی-پر-پنجاب-اسمبلی-میں-وائٹ-پیپر-لانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org