QR CodeQR Code

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے محکمہ داخلہ نے کمیٹی بنا دی

19 Sep 2019 17:05

کمیٹی میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، کمشنر لاہور آصف بلال لودھی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ اور سی ٹی ڈی افسران شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کی سربراہی میں ایک سکیورٹی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، کمشنر لاہور آصف بلال لودھی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ اور سی ٹی ڈی افسران شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کو حساس اداروں کی مدد بھی حاصل ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی  کمیٹی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 817155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817155/سری-لنکن-کرکٹ-ٹیم-کی-سکیورٹی-کیلئے-محکمہ-داخلہ-نے-کمیٹی-بنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org